29 جون 2019 - 10:56
پوتین اور محمد بن سلمان کی جاپان میں ملاقات

جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن ميں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے روس کے صدر پوتین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن ميں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے روس کے صدر پوتین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پوتین نے کہا کہ وہ مشرق وسط میں پائدار امن کے خواہاں ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سعودی ولیعہد نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات سیاسی، اقتصادی اور فوجی شعبوں میں کافی مضبوط ہوئے ہیں اور سعودی عرب بھی روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169